عوام کی تکلیف کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی

چھچھ کا نمائندہ ہوں کسی کوپریشان کرنے کی اجازت نہیں دینگے،جہانگیر خانزادہ

پیر 20 نومبر 2017 22:25

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) صوبائی وز یر جہانگیر خانزادہ نے حضرو اراضی ریکارڈ کمپیوٹرسنٹر اورRHCغورغشتی پر چھاپہ مارا،عوام کی تکلیف کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، چھچھ کا نمائندہ ہوں کسی کوپریشان کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

(جاری ہے)

حکومت عوام کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، کمپیوٹر اراضی سنٹر میں عوام کی مشکلات کو دور کیا جائے اور اہلیان غورغشتی کو آر ایچ سی ہسپتال سے طبی سہولیات کی فراہمی پر کسی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات اس موقع پر ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات بھی موجود تھے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ عوام کی سہولیات کیلئے جو منصوبے مکمل کئے گئے تھے انکا مقصد عوام کے مسائل کا حل تھا اگر عوام کو صحت اور ریکارڈ اراضی سنٹر سے کسی قسم کی بھی شکایت ہو تو اسے دور کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد وسائل کا رخ عوام کی طرف کرنا ہے جتنے بھی فلاحی منصوبے مکمل کئے ہیں ان سے عوام مستفید ہو رہے ہیں متعلقہ محکموں کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی برتی گئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا عوام بھی اس حوالے سے ہمیں آگا ہ کریں انکے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے کیونکہ انہوں نے گزشتہ انتخابات میں ہمیں خدمت کا موقع دیا ہے۔