ایبٹ آباد میں محمد نواز شریف کے جلسے میں ہزاروں افراد کی شرکت ، ان کے ساتھ محبتوں کا ثبوت ہے، اٹک مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے

پیر 20 نومبر 2017 22:25

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) ضلعی رہنما مسلم لیگ ن شیخ اجمل محمود نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں میاں محمد نواز شریف کے جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے ان کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیا ہے، اٹک مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، تمام منتخب نمائندے میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف کے شابہ بشانہ کھڑے ہیں، 2018میں کامیابی مسلم لیگ ن کی ہو گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طلال اشرف بٹ ،کونسلر سعید الرحمن بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے حلقہ این ای57کے عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کی حلقے میں سوئی گیس کے منصوبے 2018تک مکمل ہو جائیں گے پی پی پندرہ میں بھی شیخ سلمان سرور کی نگرانی میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز جاری ہے پی پی سولہ میں جہانگیر خانزادہ صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ دیگر ن لیگی وزراء بھی عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں شیخ اجمل محمود نے کہا کہ اٹک سے مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندے متحد ہیں آنے والے انتخابات میں ملک بھر کی طرح اٹک سے بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔