وزیراعلیٰ بلوچستان مشترکہ تعاون کمیٹی (JCC) کے 7ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

پیر 20 نومبر 2017 22:25

وزیراعلیٰ بلوچستان مشترکہ تعاون کمیٹی (JCC) کے 7ویں اجلاس میں شرکت کے ..
کوئٹہ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قائم مشترکہ تعاون کمیٹی (JCC) کے 7ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے، اجلاس آج بروز منگل کومنعقد ہوگا جس میں سی پیک کے جاری اور مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لیا جائیگا، توقع ہے کہ اجلاس میں کوئٹہ ماس ٹرانزٹ ٹرین کے منصوبے سمیت بلوچستان کے سی پیک میں شامل کرنے کے لیے بعض دیگر اہم منصوبوں کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :