چیئرمین اور ڈائریکٹر بی ڈی اے کا دورہ گڈانی ، شپ بریکنگ انڈسٹری کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کا جائزہ اور آراو پلانٹ فنکشنل کرنے کیلئے فیلڈ افسران سے خطاب

پیر 20 نومبر 2017 22:24

کوئٹہ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)چیئرمین اور ڈائریکٹر بی ڈی اے کا دورہ گڈانی بریفنگ میں شرکت،،شپ بریکنگ انڈسٹری کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کا جائزہ اور آراو پلانٹ فنکشنل کرنے کیلئے فیلڈ افسران سے خطاب ،، تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر شعیب گولہ اور ڈائریکٹر بی ڈی اے کیپٹن ر یٹائرڈ جاوید احمد نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں واقع بی ڈی اے کی فیلڈ آفس کا دورہ کیا ، گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے لئے فراہمی آب کے منصوبے آر او پلانٹ پراجیکٹ کو فنکشنل کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی ، جنرل منیجر بی ڈی اے منیر احمد بزنجو نے بریفنگ میں چیئرمین اور ڈائریکٹر بی ڈی اے کو بتایا کہ آراوپلانٹ کی مشینری کو چلانے کیلئے بجلی کی کیبل بچھائی کاکام تکمیل کے مراحل میں ہے آئندہ تین روز کے اندر بجلی فراہمی کا کام مکمل ہوجائیگا اسکے بعد آراوپلانٹ کی مشینری ماربل سٹی سے گڈانی پراجیکٹ آفس تک منتقل کردی جائیگی ، جی ایم منیر بزنجو نے بریفنگ میں بتایا کہ کنٹریکٹر سے رابطہ کرلیا گیا ہے واٹر اسٹوریج ٹینک کی جلد دوبارہ تعمیر کی جائینگی ،چیئرمین بی -ڈی اے ڈاکٹر شعیب گولہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیں شپ بریکنگ انڈسٹری کی بہتری کیلئے صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں بی ڈی اے کی فیلڈ آٖفس کمپلکس اور آڈیٹوریم کی تعمیر کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے 27 کروڑ روپے کا پراجیکٹ منظور کرلیا گیا ہے یومیہ دو لاکھ گیلن پانی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ اور اس سے ملحقہ گوٹھوں کو فراہم کیا جائیگامنصوبے پر عملدرآمد کیلئے جاری ٹینڈ ر اخبارات میں مشتہر کئے جائیں گے ،، چیئرمین بی ڈی اے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اسٹیل انڈسٹری کے قیام کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کی بات کی وزیر اعظم نے یہ یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدام اور فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیگی ، اس سلسلے میں بی ڈی اے کی جانب سے چار ارب اسی کروڑ روپے کی فیزیبلٹی رپورٹ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق جلد صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی کی جانب سے وفاقی حکومت کو بجھو ادی جائیگی ،، چیئرمین بی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ترکی کی کمپنیاں شپ بریکنگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کیلئے آمادگی ظاہر کرچکی ہیں جلد وہ پاکستان آکر یہاں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول سے استفادہ کرینگے ۔