نئے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر جلد شروع کر دی جائے گی: چین کے قونصل جنرل مسٹر وانگ یو

muhammad ali محمد علی پیر 20 نومبر 2017 22:14

نئے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر جلد شروع کر دی جائے گی: چین کے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2017ء) چین کے قونصل جنرل مسٹر وانگ یو کا کہنا ہے کہ نئے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر جلد شروع کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں ان کو آگاہ کیا کہ گوادر نیو انٹرنیشنل ائیرپورت کے ڈیزائن کو حتمی شکل دیتے ہوئے چینی کمپنی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دئیے گئے ہیں اور جلد منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ جلد منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر سی پیک سے متعلق ایک مثبت پیغام دیا جائے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس سے سرمایہ کاروں اور چینی کمپنیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، وزیراعلیٰ نے چینی قونصل جنرل کو بلوچستان کے معدنی ذخائر کے حوالے سے بھی بریفنگ دی، جبکہ انہوں نے گوادر میں پانی کے مسئلے کے حل کے لیے 500ملین گیلن کے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب اور میرانی ڈیم سے پائپ لائن کے ذریعہ گوادر کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کو سی پیک میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان منصوبوں کو جے سی سی (JCC) کے اجلاس میں بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا بعد ازاں چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ کو یادگاری تحفہ جبکہ وزیراعلیٰ نے انہیں شیلڈ پیش کی۔