وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر بننے سے قبل کیا کیا کرپشن کی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پیر 20 نومبر 2017 22:13

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر بننے سے قبل کیا کیا کرپشن ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2017ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر بننے سے قبل کیا کیا کرپشن کی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔ پاکستان کے سینئر اور تجزیہ کار صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق پر وزیرریلوے بننے سے قبل ہی کرپشن کے مقدمات تھے تاہم انہوں نے وزارت میں آتے ساتھ ہی اپنے اوپر کرپشن کے تمام کیسز ختم کروائے اور اسکے بعد کرپشن کرنا چھوڑی نہیں بلکہ ریلوے کے اندر ہی زمیوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا اور پھرانکی ہاوسنگ سوسائٹی پیراگون سٹی کے ساتھ ملحقہ گاوں پر دیواریں کھڑی کیں اور اسطرح یہ کرپشن کرتے رہے تاہم آج کل انکے خلاف کرپشن کی کیسز دوبارہ کھل رہے ہیں اور اب خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میں انہی چھ ماہ سے ہی اندر کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بات پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود سیخ پا ہوگئے اور خواجہ سعد رفیق کی ٹھیک ٹھاک کھلاس لےلی۔ شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق سمیت انکی پارٹی ہی میرے خللاف کرپشش کیس دھونڈ رہی ہے لیکن ابھی تک یہ ناکام ہیں تاہم خواجہ سعد رفیق کو میرے اوپر ایسے گھٹیا الزام لگاتے ہوئے شرم آنی چائیے وہ پتا نہیں اپنے الزامات سے کیا ثابت کرنا چارہےہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا جاننے کےلیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :