متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے سلسلے میں اہم اجلاس دسمبر میں کراچی منعقد ہوگا

جمعیت علماء اسلام س کی مرکزی شوریٰ اپنے سیاسی اتحاد کا اعلان کریگی

پیر 20 نومبر 2017 22:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے سلسلے میں اہم اجلاس دسمبر میں کراچی منعقد ہوگاجس کے بعدجمعیت علماء اسلام س کی مرکزی شوریٰ اپنے سیاسی اتحاد کا اعلان کریگی، قائد جمعیت مولانا سمیع الحق ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں جن کی کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ انتخابات قریب ہیں اس لئے ہر سیاسی جماعت سیاسی مفاد کے پیش نظر ہی فیصلے کرتی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مولانا سمیع الحق کی ملاقات روٹین کی ملاقات ہے اسے کسی اتحاد یا سیاسی ایڈجسٹمنٹ کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔ جمعیت علماء اسلام س کے ترجمان کا کہنا کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے جو کمیٹی بنی ہوئی ہے اس میں جے یوآئی س کے اہم مرکزی رہنما قاری محمد یوسف موجود ہیں جنہیں جماعتی مفادات کے تحت تمام اختیارات حاصل ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے سلسلے میں اہم اجلاس دسمبر میں کراچی میں منعقد ہوگا جس میں جے یوآئی س کی مرکزی شوریٰ کے مینڈیڈیٹ کے تحت مؤقف دے گی۔ اس لئے کسی ایک ملاقات کو بنیاد بنا کر اسے دو جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد کا نام دینا قبل از وقت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :