راولپنڈی،شہر بھر میں علمائے کرام ، مشائخ عظام ، میلاد کمیٹیوں کا مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کی جانب سے ربیع الاول کے مرکزی جلوس کیلئے اعلان کردہ ضابطہ اخلاق کا کا خیر مقدم

12نکاتی ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی

پیر 20 نومبر 2017 22:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) شہر بھر میں علمائے کرام ، مشائخ عظام ، میلاد کمیٹیوں نے مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کی جانب سے ربیع الاول کے مرکزی جلوس کیلئے اعلان کردہ ضابطہ اخلاق کا کا خیر مقدم کرتے ہوئی12نکاتی ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کی جانب سے یکم ربیع الاول سے قبل ہی شہر بھر میں ضابطہ اخلاق کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا اور بینرز بھی شہر بھر میں آویزاں کر دیئے گئے ماضی کی روایات کے بر عکس اس مرتبہ ربیع الاول کے آغاز سے قبل ہی مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی نے اپنی مشاورت اور حکمت عملی سے متفقہ ضابطہ اخلاق جاری کیا اور اسکی تشہیر بھی کی گئی جس سے پیغام پھیلنے میں آسانی ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے صدر ندیم شیخ نے جلوس کے روٹ کے دورے کے موقع پر میلاد کمیٹیوں کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن و مقصد صرف فروغ عشق رسول ؐ ہے ،جلوس کے تقدس اور حرمت کے لئے 12نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس کو تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور جلوس میں شامل میلاد کمیٹیوں نے سراہا ہے مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے عہدیداران اور ممبران تمام میلاد کمیٹیوں سے رابطے میں ہیں اور ضابطہ اخلاق کا پیغام تمام متعلقہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔