Live Updates

ماہ ربیع الاول کا آغاز، راولپنڈی میں مرکزی روائتی 12روزہ جشن عید میلاد النبی اﷺاور چراغاں کا افتتاح

پیر 20 نومبر 2017 22:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) ماہ ربیع الاول کے آغاز پر راولپنڈی میں مرکزی روائتی 12روزہ جشن عید میلاد النبی اﷺاور چراغاں کا افتتاح کر دیا گیا پیر کی رات نماز عشا کے بعدآستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد شریف سجادہ نشین پیر سرکا ر جی نے ہزاروں عاشقان رسول ؐکے ہمراہ مرکزی جشن چراغاں کا افتتاح کیااس موقع پر مرکزی میلاد و سیرت کمیٹی کے صدرندیم شیخ ، جنرل سیکرٹری ابرار احمد شیخ،عہدیداران و ممبران مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی ، سیاسی و سماجی شخصیات ، بلدیاتی نمائندگان،و دیگر علما ئے کرام و مشائخ عظام کی بڑی تعداد موجود تھی ما ہ ربیع الاول کے آغا ز پرآستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آبادسے 4 نمبر چونگی تک عظیم الشان مشعل بر دار ریلی نکا لی گئی جسمیں ممتاز مشا ئخ عظام ،علما کرام ،سیاسی و سما جی شخصیا ت اور ہزاروں عاشقا ن رسول ؐنے شرکت کی اس مو قع پر فضا آمد مصطفیؐکے نعروں سے گو نجتی رہی پیر سرکا ر جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسو ل کریم ؐکی دنیا میں تشریف آوری رب کر یم کی سب سے بڑی نعمت ہے اور اس نعمت پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے میلاد کے پرو گراموں میں سکیو رٹی کے فول پروف انتظا مات کئے جائیںمیلاد عظیم میں شرکت ہر مسلمان کیلئے با عث سعادت ہے ربیع الاول تمام مسلم امہ کیلئے انعام اور عید سعید ہے 12روزہ جشن عید میلا د النبیؐ کا نفرنس بھرپور جوش و خروش سے منعقد کی جا ئے گی اور مو جودہ ملکی صورتحال میں اتحاد بیں المسلمین کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گی ماہ ربیع الاول میں رسول کریم ؐ کی تشریف آوری پر جتنی خوشیا ں منا ئیں جا ئیں اتنی ہی کم ہیں ،اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے صدر ندیم شیخ نے کہا کہ جشن آمد رسول ؐ بھرپور شان و شوکت سے منایا جائے گا ، دنیا کی کوئی بھی طاقت عاشقان رسول ؐ کو اس عظیم ترین عبادت و سعادت سے نہیں روک سکتی،پوری کائنات میں رسول کریم ؐ کی آمد سے بڑھ کر کوئی بھی خوشی نہیں اور یہی عاشقان رسول ؐ کی سب سے بڑی عید ہے جڑواں شہروں سے شہریو ں کی بڑ ی تعداد چراغا ں دیکھنے کیلئے امڈ آئی اور ہر سو رنگ ونور کا سیلاب نظر آیا ۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :