صوبائی حکومت اقلیت برادری کے حقوق کا دفاع کر رہی ہے، انیتا عرفان

اقلیت برادری نے ہمیشہ پاکستان کی بقا کیلئے قربانیاں دیتی آرہی ہے ، رہنماء مسلم لیگ ن

پیر 20 نومبر 2017 22:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) رہنماء مسلم لیگ ن رکن بلوچستان اسمبلی انیتا عرفان نے کہا ہے کہ پاکستان (ن )لیگ کی صوبائی حکومت اقلیت برادری کے حقوق کا دفاع کر رہی ہے پاکستان کی آزادی سے لیکر اب تک اقلیت برادری نے ہمیشہ پاکستان کی بقا کے لیے قربانیاں دیتی آرہی ہیں قائد عوام میاں نواز شریف نے آئین پاکستان کے تحت اقلیت کو برابر کے حقوق دیتے آئے ہیں ۔

ایم پی اے انیتا عرفان بلوچستان ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اقلیت خواتین ونگ کی صوبائی صدر وچیئرپرسن کرسچن ہائوس ڈویلپمینٹ سوسائٹی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی انیتاعرفان نے کرسچن کمیونٹی بلوچستان کے رہنماں ولیم بھٹی اور یعقوب برکت کے ہمراہ مختلف علاقوں،مسلم باغ،قلعہ سیف اللہ ،دکی ،ہرنائی اور لورالائی کا دروہ کیا،لورالائی کے دورے کے موقع پر کرسچن کمیونٹی بلوچستان لورالائی کے رہنماں یونس مسیح،انور مسیح،عزیزمسیح،کامران پاسڑ بوبی،عرفان مسیح،تنویر مسیح ،اور دیگر مسیح برادری کی کثیرتعداد نے انکا شاندار استقبال کیا شرکا نے ایم پی اے کو ریلی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر لورالائی آفیس پہنچے، جہاں پر ڈپٹی کمشنر لورالائی نے انکا بھرپور استقبال کیا ایم پی اے انیتا عرفان نے کرسچن کمیونٹی بلوچستان لورالائی کے وفد سمیت ڈپٹی کمشنر لورالائی داود خلجی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نور محمد بڑیچ۔

(جاری ہے)

اور تحصیلدار اسد خان سے ملاقات کی۔ ایم پی اے نے انتظامیہ کو لورالائی کی کرسچن کمیونٹی کے بشیرآباد مسیح فیز 5 کے پلاٹوں کے پیمائش کے حوالے اور انکی فلاح وبہبود سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر لورالائی داود خلجی نے وفد ایم پی اے کو اس بات کی بھرپور یقین دہانی کرائی کہ اقلیت ہمارے معاشرے کا ایک اٹوٹ حصہ ہیں اقلیت کی وطن عزیز پاکستان کے لیے جو قربانیاں ہیں وہ کسی صورت فراموش نہیں کی جاسکتی ۔

ایم پی اے انیتاعرفان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کت صوبے کی عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے مسائل حل کررہی ہے سابقہ حکومت کے ملے مسائل ورثے میں وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کی قیادت میں حل ہورہے ہیں صوبے میں امن وامان کی بحالی پر پولیس۔ لیویز ۔

سیکورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رئیگاں نہیں جائیں گی صوبے کی رونقیں بحال ہوچکی ہیں اسے مزید امن بحالی کے لیے عوام کا صوبائی حکومت کے ساتھ اعتماف اور ایحاف برقرار ہونا اشد ضروری ہے ہمارے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں اور رہنے والے تمام مزہب کے لوگوں کا کرادر بھی اہم ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کی قیادت میں صوبہ خوشحالی اور امن سلامتی ہوچکا ہے سی پیک منصوبہ ایک گیم چینجز ہے اس سے صوبے کی عوام کی تقدیر بدل جائے گی وہ دن دور نہیں جب صوبہ کے عوام کی آنے والی نسلیں ہماری حکومت کو تاریخی یاد رکھیں گے دشمن عناصرسی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کی ناکام کوشیشیں کررہے ہیں عوام دشمن عناصر کی ایسی گھنانی سازشیں کرنے کو اتحاد واتفاق سے ناکام بنادیں۔

تاکہ ہمارا صوبہ ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو ۔