کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے 72 باغی رہنماوں کے نام سامنے آ جائیں گے: اینکر آفتاب اقبال کا دعوی

muhammad ali محمد علی پیر 20 نومبر 2017 21:45

کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے 72 باغی رہنماوں کے نام سامنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2017ء) اینکر آفتاب اقبال کا دعوی ہے کہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے 72 باغی رہنماوں کے نام سامنے آ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر آفتاب اقبال کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مریم نواز تو مخالفین سے یہ سوال کر رہی ہیں کہ کہاں ہے وہ 72 باغی لیگی رہنما۔

مریم نواز کا دعوی ہے کہ ن لیگ میں کسی قسم کی کوئی بغاوت نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم حقائق اس کے برخلاف ہیں۔ مریم نواز کو اپنے سوال کا جواب کل بروز منگل مل جائے گا۔ کل بروز منگل قومی اسمبلی کا اجلاس ہے جہاں اپوزیشن جماعتیں نااہل شخص سے پارٹی کی صدارت کا عہدہ چھیننے کا بل پیش کریں گی۔ اس بل کو ناکام بنانے کیلئے ن لیگ کو اپنے تمام اراکین اسمبلی کی حاضری کی ضرورت ہے۔ اب کل کے اجلاس میں جو رہنما شرکت نہیں کریں گے وہی رہنما پارٹی کے باغی رہنما تصور کیے جائیں گے۔ کل کے اجلاس کے بعد سلم لیگ ن کے 72 باغی رہنماوں کے نام سامنے آ جائیں گے۔