امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انتخابی اتحاد کیلئے مصطفی کمال سے بھی ہاتھ ملا لیے

muhammad ali محمد علی پیر 20 نومبر 2017 21:33

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انتخابی اتحاد کیلئے مصطفی کمال سے بھی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انتخابی اتحاد کیلئے مصطفی کمال سے بھی ہاتھ ملا لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے مستقبل میں مل کر کراچی کے مسائل کے حل کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا۔ جبکہ انتخابی اتحاد کیلئے دونوں رہنماوں کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔