ٹریفک پولیس کی زیراہتمام روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی واک کا اہتمام ،اعلیٰ افسران سمیت طلباء کی کثیر تعداد کی شرکت

پیر 20 نومبر 2017 22:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) روڈ حادثات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی یاد میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے روڈ سیفٹی کے حوالے سے گزشتہ روز پشاور روڈ پر خصوصی واک منعقد کی گئی اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد ، ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ اور نجی سکول و کالجز کے طلباء واک میں شریک تھے واک کے شرکاء نے آگاہی بینرز اٹھا رکھے تھے واک کے اختتام پر ٹریفک پولیس اور طلباء نے روڈ یوزرز میں ٹریفک و روڈ سیفٹی آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے جن پر سلوگن تحریر تھیں کہ ’’ والدین اپنے بچوں کو کم عمری اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ہر گز نہ دیں ،دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں،تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ سے اجتناب کریں،پبلک سروس گاڑیاں صرف مقرر کردہ سٹاپ پر سواری اتاریں اور بٹھائیں ،موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں،اپنی گاڑی ایسی جگہ پارک نہ کریں جہاں پر ٹریفک کے بہائو میں خلل پڑے،سرخ اشارے پر بائیں جانب سلپ روڈ خالی رکھیں ، جلد بازی میں کبھی بھی ڈرائیونگ نہ کریں اور نہ ہی روڈ کراس کریں،آہستہ چلنے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکل سڑک کے انتہائی بائیں جانب چلائیں،ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت ،ون ویلنگ جان لیوا فعل، دورانِ سفر اپنی اور اپنے بیاروں کی زندگی کی حفاظت کریں ،ٹریفک کے اشارے محافظ ہمارے ‘‘اور دیگر سلوگن تحری تھیں۔

متعلقہ عنوان :