اسلام آباد،شہری خدمات کیساتھ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ بھی ایک مقدس فریضہ ہے،چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز

پیر 20 نومبر 2017 22:13

اسلام آباد،شہری خدمات کیساتھ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ بھی ایک مقدس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ شہری خدمات کے ساتھ ساتھ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ بھی ایک مقدس فریضہ ہے کسی بھی ہنگامی و حادثاتی صورتحال میں کم سے کم وقت میں طبی امداد پہنچانا سی ڈی اے کیئر 1122 کی اعلیٰ کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے، ایمرجنسی میں فوری و بروقت امداد کیئر 1122 کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

وہ پیر کو کیئر 1122 کی ماہِ اکتوبر کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہکیئر 1122 اپنی روایتی فوری طبی امداد کی فراہمی کی خدمات کے لیے سرگرمِ عمل ہے جس کو موجودہ انتطامیہ مزیدبہترین سہولیات سے مزین کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تمام تر ممکنہ کوششیں کیئر 1122 کی اعلیٰ کارکردگی میں اضافہ کا باعث ہوں گی۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ متذکرہ بالا دورانیہ میں موصول ہونے والی 773 کالوں میں سب سے زیادہ سڑکوں پر ہونے والے حادثات سے متعلق کالز موصول ہوئیں جن کی تعداد416 ہے ۔ یہ کالز پولیس پکٹ فیض آباد، سیکٹرF-11/1 ناظم آباد روڈ، یاماھا چوک، 26 نمبر سٹاپ، اسلا م آبادایکسپریس وے سیکٹر I-8 پل، F-6/1 پی ایس او پمپ، 26 نمبر شیل پمپ، سوہان سگنل کشمیر ہائی وے،بالمقابل لانڈری گیٹ میریٹ ہوٹل، نزدپولیس ناکہ منڈی موڑ، مارگلہ یو ٹرن مری روڈ، خیابان ِ جوہر میٹرو سٹیشن H-9 ، I-9 پولیس سٹیشن سروس روڈ اسلام آباد، بالمقابل کلثوم انٹر نیشنل ہسپتال بلیو ایریاء اسلام آباد جناح ایونیو، اقبال ٹائون انڈر پاس، سہالہ کالج گیٹ نمبر07 ، لیک ویو مری روڈ، G-8/1 سروس روڈ پاسپورٹ آفس، کھنہ پل ہائی وے اور دیگر علاقوں سے موصول ہوئیں۔

ان حادثات کے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ دیگر معمولی زخمی افراد کو فوری ابتدائی طبی امداددے دی گئی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ متذکرہ بالا دورانیہ میں مختلف مقامات پر بے ہوش ہونے والے افراد سے متعلق 143کالیں موصول ہوئیں۔ یہ کا لیں شہر کے مختلف علاقوں بشمول قتبال ٹائون نزد صنم چوک، I-8/3 ، امام بارگاہ F-11 مرکز پیٹرول پمپ، سٹریٹ نمبر40 سیکٹرG-6/1-3 ، پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز G-5 ، پنجاب کیش اینڈ کیئری بھارہ کہو، منڈی موڑ آئی جے پی روڈ، سٹریٹ نمبر18 سیکٹرF-8/2 ، F-6/1 ،G-7/1 اور دیگر علاقوںسے موصول ہوئیں۔

بے ہوش ہونے والے افراد کو PIMS، سی ڈی اے ہسپتال ، پولی کلینک اور دیگر نزدیکی طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو مزید بتایا گیا کہ دل سمیت دیگر تکلیف سے متعلق کالیں بھی موصول ہوئیںاس دوران سی ڈی اے کیئر ز1122نی46 مقامات پر مختلف اداروں کی طرف سے موصول ہونے والی درخواست پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لیے سی ڈی اے کیئرز 1122 کا عملہ خصوصی طور پر تعینات کیا گیا تاکہ ایمرجنسی کی صورتحال پیش آنے پر فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

میئر اسلام آباد وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے 1122 کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور طبی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :