راولپنڈی، پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے اتحاد و اتفاق اور قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈاکٹر جمال ناصر

پیر 20 نومبر 2017 22:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے اتحاد و اتفاق اور قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے ،موجودہ بحران میں ہمیں مذہبی ، لسانی و فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اپنی توانائیاں ملک و ملت کو مضبوط بنانے پر صرف کرنا ہو گی۔مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ہمیشہ ہی اپنا کردار احسن طریقے سے نبھایا ہے ، ہمارے یہ فنکار ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ،یہ بات خوش آئند ہے کہ ہمارے یہ فنکار دنیا کے جس کونے میں بھی جاتے ہیں اپنے وطن کا نام روشن کرتے ہیں، وہ پیر کو مسیحی فلاحی تنظیم دی لوگوس کے زیر اہتمام منعقدہ مذہبی گیتوں کے پروگرام ’’چھولے آسمان‘‘بعنوانسیمی فائل آف مسیحی آئیڈل سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نئے گلوکاروں کے مابین مذہبی مسیحی گیتوں کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں نے حصہ لیا ،تقریب میں اقلیتی ممبر قومی اسمبلی پرویز عزیز ، شہریار شمس ،ایم شوکت ، پاسڑ نیسلن جاوید ،سیموئل یعقوب بلو ،عمران بھٹی،فادر آصف ریاض،پاسٹر اسد سلامت مہمانان ِاعزازتھے ،تقریب میںمینٹرزبرناباس بابر،عارف غلام ،قیصر چوہان ،راسکن تھامسن سمیت کثیر تعدادمیں مسیحی برادری نے شرکت کی،پروگرام کا اہتمام چیئرمین دی لوگوس وسیم ولیم اورجنرل سیکرٹری وقار ولیم نے کیا تھا ۔

تقریب کے آخر میں مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے 8 گلوکاروں کاریف مسیحی(فیصل آباد) ، مشعل شوکت (کوئٹہ)،نعمان شوکت(پشاور)،نیتا شفاقت (سرگودھا) ، رابن گلزار(اٹک) ،مسکان جاوید(سرگردھا)،سیموئیل سلیم (راولپنڈی) اور انیلقہ رفیق (کراچی) کو تاج پہنائے گئے ۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ اسلام اور ملک دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے وطن عزیز کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔

انتشار و نفاق نے ملک کا امن و سکون بربادکے رکھ دیاہے ،امن و مان کی بحالی میں ہمیں عساکر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہو کر ان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے ، اقلیتی ممبر قومی اسمبلی پرویز عزیزنے کہا کہ مسیحی برادری میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ،سنیئرز کے ساتھ ساتھ ہمارے نوجوان گلوکاروں نے موسیقی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے بہت سے مر و خواتین مسیحی گلوکاروں اور فنکاروں نے فن و ثقافت میں اپنا نام پیدا کیا ہے ، ہم اپنے کمیونٹی کے باصلاحیت نوجوانوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کیلئے کوشاں رہتے ہیں ۔

موسیقی کے یہ مقابلے بھی فنکاروں کے حوصلوں کو جلا بخشتے ہیں ۔ ماسٹر نیلسن جاوید نے کہا کہ برادری کے باصلاحیت نوجوانوں کے شوق و لگن کو دیکھ کر مجھے خوشی ہوتی ہے ،ہم نوجوانوں کو آگے بڑھنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :