بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں ، شازیہ سہیل میر

پیر 20 نومبر 2017 22:12

گوجرانوالہ ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کیلئے حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں ان کی بہترین نشو نما کیلئے والدین کو بنیادی ضروریات و سہولیات کی فراہمی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے ،ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن گوجرانوالہ شازیہ سہیل میر نے جنڈیالہ ڈب والا میں موٹر وے پولیس کے ڈے کیئر سنٹر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ملازمت پیشہ خواتین کیلئے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران بچوں کی دیکھ بھال مشکل ہو جاتی ہے، بہت سی خواتین ان مسائل کے باعث ملازمت کو خیر باد کہہ دیتی ہیں یا اپنی ازدواجی زندگی میں مشکلات کا شکار ہو جاتی ہیں، آئی جی موٹر ویز اینڈ ہائی ویزڈاکٹر کلیم امام کا اس حوالے سے ویژن قابل تعریف ہے، موٹر وے اور ہائی وے پر ملازم خواتین کے بچوں کی حفاظت اور نشونما کیلئے ڈے کیئر سنٹرز کے قیام سے ملازمین یکسوئی سے اپنے فرائض انجام دے سکیں گی، ڈی ایس پی راشدمحمود بھٹی نے کہا کہ ڈے کیئر سنٹر میں موٹر وے اور ہائی وے کی خواتین ملازمین کے ساتھ دیگر بچوں کو بھی محدود پیمانے پر سروسز فراہم کی جائیں گی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ظہیر وقاص نے ڈے کیئرسنٹر کے اغراض و مقاصد اور سروسز کے بارے میں آگاہ کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی عامر شہزاد، انسپکٹر ناصر بٹ، آفیسر زمحمد علی شیرازی، اسد عباس شاہ،خاتون آفیسرز اگنس عروج، عمرانہ کوثر، سجل گوندل، یاسمین عامر، حفصہ نسیم، مریم باری و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :