گوجرانوالہ ،ٹریفک حادثات کے دوران کمسن بچہ جاں بحق، متعددافراد زخمی

پیر 20 نومبر 2017 22:12

گوجرانوالہ ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) ٹریفک حادثات کے دوران کمسن بچہ جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ موڑ کا رہائشی گیارہ سالہ غلام مرتضیٰ سڑک عبور کرنے لگا تو اس دوران اسے تیز رفتار گدھا گاڑی نے ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالے بچے کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ کچھ دیر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیاجبکہ ٹریفک کے دیگر حادثات کا شکار ہونیوالوں میں ابو ہریرہ ، حمزہ، انس، طلحہ، معاذ، فرحان، شمس، ندیم، طارق ،عالیہ، مہک، شگفتہ اور مسرت شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :