عوام کے جان و مال اور عزت کی حفاظت اللہ کی رضا ہے،آر پی اوگوجرانوالہ

پیر 20 نومبر 2017 22:12

گوجرانوالہ ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ اللہ کی طرف سے عطاء کردہ اختیارات اور زندگی چند روزہ ہے، اصل مقصد ان اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے عوام کے جان و مال اور عزت کی حفاظت اللہ کی رضا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے آفس میں پولیس افسروں کی کرائم میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

میٹنگ میںریجن بھر کے ڈی پی اوز کے علاوہ سٹی پولیس آفیسر ا شفاق احمد خاں،ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن خالد بشیر چیمہ ، ایس پی لیگل سکندر مرزا ودیگرافسران بھی موجود تھے ۔آر پی او نے ضلع وائز ریجن کی کارکردگی کا ملاحظہ کیا۔ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کی زیر قیادت سٹی پولیس آفیسر اور ڈی پی او ز پر مشتمل ڈیپارٹمنٹل کمیٹی نے 135اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز کے ریکارڈ کو چیک کرتے ہوئے 55اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کے عہدہ پر ترقیاب کیا۔

(جاری ہے)

ترقیاب ہونے والوں میں گوجرانوالہ سے 9، سیالکوٹ سی22، گجرات سے 5، منڈی بہائوالدین سے 4، نارووال سی1، حافظ آباد سی7، سپیشل برانچ لاہور سی2، گوجرانوالہ سی2، PCفاروق آباد1، انوسٹی گیشن لاہور1، ٹریفک سالکوٹ سے 1افسر شامل ہیں۔ آر پی او نے کہا کہ اچھی کار کر دگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دئیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں اگر کسی تفتیشی افسر کی کارکرردگی مایوس کن ہوئی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اسے لائن حاضر کر دیا جائے گا اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے میٹنگ کے آخر میں ڈی پی اوز سے محکمہ کی بہتری کے لئے تجاویز بھی لیں ۔