گجرات،مصالحتی عدالت نے اپنے قیام سے ابتک156کیسوںمیںفریقین کے درمیان صلح کرادی

پیر 20 نومبر 2017 22:01

گجرات۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)مصالحتی عدالت نے اپنے قیام سے ابتک156کیسوںمیںفریقین کے درمیان صلح کرادی ، مصالحت کی بنیاد پر نمٹائے جانیوالے مقدمات میں سب سے زیادہ تعداد فوجداری اور فیملی کیسز کی ہے، ان خیالات کااظہار سینئر سول جج ایڈمنسٹریشن/جج مصالحتی عدالت محمد شعیب عدیل نے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے منصور علی شاہ کے وژن کے مطابق اور سیشن جج گجرات کی زیر نگرانی مصالحتی عدالت گجرات میں مجموعی طور پر167کیسز ریفر کئے گئے ان میںسی156میں فریقین میں مصالحت کے بعد کیسز کو نمٹا دیا گیا ۔

ا نہوںنے بتایا کہ مصالحت کی بنیاد پر نمٹائے جانیوالے مقدمات میں 61فیملی کیسز تھے جبکہ 63فوجداری مقدمات ، دورینٹ کیسز ، گارڈین کے تین ، 37سول کیسز اور ایک متفرق کیس میںفریقین میں مصالحت کرادی گئی ۔