پاکستانی عوام مہمان نواز اوریہاں کی آب وہوابہتر ہے۔غیر ملکی سیاح

پیر 20 نومبر 2017 22:01

ملتان ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)پاکستانی عوام کومہمان نوازپایاہے، ملتان پہنچنے تک اندازہ ہوا ہے کہ یہ ملک تیزی سے ترقی کررہاہے ،چیکوسلواکیہ (چیک ری پبلک )کے سیاح جوڑے مسٹراورمسز شارکن نے پیر کو اپنی ملتان آمد پر ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دوماہ قبل اپنے ملک سے دنیا دیکھنے کی خاطر سفرکاآغاز کیا تھااورابتک ہم تیرہ ہزار کلومیٹرکافاصلہ طے کرچکے ہیں ،انہوںنے کہاکہ دنیامیں پاکستان میں امن وامان کی خرابی کابہت شورمچایاجاتاہے لیکن ہمیں کسی جگہ ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی بلکہ نوجوان اوربچے بھاگ بھاگ کرہمارے ساتھ ہاتھ ملاتے اوربات کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،انہوںنے کہاکہ پاکستانی کھانے بہت مصالحے دار اوریہاں کی آب وہوابہتر ہے، یہاں کھانے پینے اورضرورت کی دیگر اشیاء زیادہ مہنگی نہیں ہیں ،شارکن نے کہاکہ ملتان کے بعدہم کاغان ،ناران جائیں گے،اس موقع پرملتان میں ان کے میزبان معروف موٹرسائیکلسٹ اقبال گھانگلہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔