بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے چائلڈپروٹیکشن میں چلڈرن میلہ کاانعقاد

پیر 20 نومبر 2017 22:01

ملتان ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)بچوں کے عالمی دن کے موقع پرچائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئر بیورو ملتان میں چلڈرن میلہ وتقریب کاانعقاد کیا گیا،تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر ملک سمیع احمد نے کی، تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بارک اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاوارث اوربے سہارا بچے ہماری توجہ کے مستحق ہیں ،ان کی فلاح وبہبود کرناہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے، اس موقع پربیورومیں رہائش پذیربچوں نے ٹیبلو پیش کئے جبکہ بچوں کی تفریح کیلئے میوزیکل پروگرام بھی منعقدکیاگیا،بعدا زاںبچوں کے حقوق کے حوالے سے آگاہی واک کی گئی جبکہ مہمان خصوصی نے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا ،تقریب میں نویدمختار ،غضنفرملک ،رانامبشر ،لیز اتبسم ،مجاہدخان سمیت دیگرنے شرکت کی ۔