صنعت زار ملتان میں کوکنگ وبیوٹیشن مقابلوں کی تقریب

پیر 20 نومبر 2017 22:01

․ ملتان ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بیگم ڈی سی ملتان مسز فاطمہ نادرنے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کی خواتین صلاحیتوں کے اعتبارسے مالامال ہیں، ان کے ہنر کونکھارنے کیلئے خصوصی تربیت کی ضرورت ہے،ان خیالات کااظہار انہوںنے محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان کے ادارے صنعت زار میں ’’کوکنگ وبیوٹیشن ‘‘کلاسز میں تربیت مکمل کرنیوالی طالبات کے مابین مقابلے کی خصوصی تقریب میں کیا،اس موقع پرایڈوائزری کمیٹی کی ممبرز زاہدہ حمید ،سوشل ویلفیئر آفیسر محمدچشتی اورطاہرہ نجم بھی موجودتھیں ،تقریب میں پوزیشن لینے والے طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :