بچوں کی فلاح وبہبودکیلئے سب کو مل کر کام کرناہوگا،پروفیسر نصرت محمود

پیر 20 نومبر 2017 22:01

ملتان ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)پروفیسر نصرت محمودخان نے کہاہے کہ بچے مستقبل کے معماراورپاکستان کاقیمتی اثاثہ ہیں،ان کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہم سب کاملی ومذہبی فریضہ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوںنے عالمی یوم اطفال کے موقع پرینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام ’’چائلڈ رائٹس کانفرنس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ سماجی حلقوں کو بھی اپناکردارا داکرناہوگا،ا س موقع پرنعیم اقبال نعیم ،جاوید اقبال غوری ،صابرسبحانی سمیت دیگر بھی مو جود تھے ۔