ربیع الائول کا چاند نظر آتے ہی شہر بھر میں جشن عید میلاد النبی ؐ کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے ، شہزاد خرم

پیر 20 نومبر 2017 22:06

سکھر۔ 20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) سنی تحریک سکھر کے ضلعی کنونیئر شہزاد خرم نے کہا ہے کہ آقا دوجہاں سرو ر کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ کا یوم پیدائش کے مہینے ربیع الائول کا چاند نظر آتے ہی شہر بھر میں جشن عید میلاد النبی ؐ کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے 12ربیع الائول کے انتظامات کے سلسلے میں ڈویژنل آفس جناح چوک میں سنی تحریک کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں انورصوبائی رہنما انور کمال بلوچ ، نثار حسینی ، دانش قادری ، فیہم الدین شیخ ، بلال سومرو دیگر نے شرکت کی۔

شہزاد خرم نے کہا کہ سنی تحریک کے زیر اہتمام جشن عید میلاد البنی ؐ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا پورے مہینے روزانہ کی بنیاد پر ریلیاں ، جلوس نکالے جائیں گے اور محافل میلاد ، پرچم کشائی کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے ، جشن عید میلاد النبی ؐ کی خوشی میں مرکز ی ریلی 11ربیع الائول کو بعد نماز مغرب درگاہ جئے شاہ پرانا سکھر چوک سے نکالی جائے گی جس کی قیادت مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو دیگر علماء کرام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :