میلاد مصطفی کمیٹی سکھر کے وفد کی میلاد رابطہ مہم کے سلسلے میں شیخ الحدیث مفتی محمد چمن زمان قادری سے ملاقات

پیر 20 نومبر 2017 22:06

سکھر۔ 20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھر کے وفد نے میلاد رابطہ مہم کے سلسلے میں سیکریٹری جنرل شکیل احمد صدیقی کی قیادت میں مدرسہ کنز الایمان تعلیم القرآن المعروف جامعتہ العین میں شیخ الحدیث مفتی محمد چمن زمان قادری سے ملاقات کی اور انہیں ربیع الاول کے پروگراموں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر نائب صدر ڈاکٹر نیاز احمد حسینی، جوائنٹ سیکرٹری عمران الحق، عبدالرشید اجمیری اور دیگر بھی موجود تھے۔

مفتی چمن زمان قادری نے میلاد رابطہ مہم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم رحمت عالم ؐ کی ولادت مبارکہ کا مہینہ اور یوم میلاد النبی ؐ خیر و برکت کا ذریعہ ہیں اہل ایمان جشن عید میلاد النبی پر خوشیاں مناکر اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جشن آمد رسول پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جائیگا ۔