آل پاکستان اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئر مین کی جانب سے خیرپور حادثہ پر اظہار افسوس

پیر 20 نومبر 2017 22:05

سکھر۔ 20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) آل پاکستان اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئر مین حاجی محمد ہارون میمن نے خیرپور کے قریب ٹرک اور ویگن کے ہولناک تصادم میں 20 افراد کے جاں بحق اور دو افراد کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعہ پر دلی رنج غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات میں معصوم لوگوں کا جاں بحق ہونا متعلقہ اداروں کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ادارے موٹر وے ، نیشنل ہائی وے اور انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ معصوم مسافروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی ہوسکے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے اپنے دفتر میں تاجروں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیوں کی تیز رفتاری اور دیگر قوانین پر مکمل عملدرآمد کراکے حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :