صوبائی حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں متوازن اور یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے، ا

س ضمن میں صوبے بھر بالخصوص صوبہ بھر کے دورافتادہ علاقوں کے عوام کو تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں جس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی عارفہ صدیق کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت

پیر 20 نومبر 2017 21:59

صوبائی حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں متوازن اور یکساں ترقی پر یقین رکھتی ..
کوئٹہ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں متوازن اور یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اس ضمن میں صوبے بھر بالخصوص صوبہ بھر کے دورافتادہ علاقوں کے عوام کو تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں جس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی عارفہ صدیق کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ حتی الامکان میری خواہش اور کوشش رہی ہے کہ محروم اور مظلوم طبقات کے حقوق کے حصول کے لئے ہرممکن کوشش کروں اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ خانوزئی کے لئے پہلے بھی کئی اسکیمیں فراہم کی ہیں اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ رکن صوبائی اسمبلی عارفہ صدیق نے گورنر کا علاقہ خانوزئی کے لئے فراہم کردہ ترقیاتی منصوبے اور بالخصوص ایل پی جی پلانٹ کی تنصیب کا شکریہ ادا کیا اور گورنر کو ایل پی جی پلانٹ کے افتتاح کی بھی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :