وزیراعلیٰ سندھ کا خیرپور بائی پاس پر ہونے والے ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار، رپورٹ طلب کر لی

پیر 20 نومبر 2017 21:50

وزیراعلیٰ سندھ کا خیرپور بائی پاس پر  ہونے والے ٹریفک حادثے پر گہرے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خیرپور بائی پاس پر مسافر وین اور ٹرک حادثے میں جانی نقصان پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کا فوری علاج اور جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے ہر قسم کا تعاون اوران کی مدد کی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر خیرپور نے کہا کہ اس حادثے میں 20 افراد جان بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 19 افراد کا تعلق رانی پور سے ہے جب کہ ایک کا تعلق ضلع گھوٹکی سے ہے، اس حادثے میں معجزاتی طور بچنے والوں میں 7 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد مزدور اور پھل فروش تھے۔

متعلقہ عنوان :