کراچی، احتساب عدالت میں نیشنل بینک میں 18 ارب پچاس کروڑسی زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت28 نومبر تک ملتوی

پیر 20 نومبر 2017 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) کراچی احتساب عدالت میں نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ میں 18 ارب پچاس کروڑسی زائد کی کرپشن کرنی سی متعلق ریفرنس کی سماعت پیر کو ہوئی،عدالت میں ملزم علی رضا کے وکیل نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا بے گناہ ہیں انھوں نے کوئی جرم نہیں کیاریفرنس غیرقانونی ہی اسی ختم کیا جائے بینکرکیخلاف کارروائی گورنراسٹیٹ بینک کے ریفرنس پریاان کی اجازت سے ہوسکتی ہے عدالت میں نیب کے پر زاسیکوٹر نے موقف اختیار کیا کہ اگر کسی بینک کا کوئی افسرکرپش کرتاہے اوربینک کا صدر کارروائی نہیں کرتا تو بھی شریک جرم ہوتے ہے ملزم علی رضا نیاپنیاختیارات کا غلط فائدہ اٹھایا نیب پرالزام لگائی جاتے ہیں کہ نیب کام ٹھیک نہیں کرتا بالکل غلط ہے عدالت نے بینک کے سابق صدرعلی رضا کیخلاف دلائل مکمل ہونے پرریفرنس کی مزید سماعت اٹھائیس نومبرتک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :