Live Updates

نوازشریف کے بغیرشہبازشریف کی سیاست ایک ٹکے کی نہیں، چودھری پرویز الٰہی

مشرف سے کہا شہبازشریف سب سے زیادہ ظالم ہے،نوازشریف گھربیٹھیں اور آرام کریں، لوگ پی ٹی آئی میں جانے سے ہچکچاتے ہیں،مشرف نے مجھے وزیراعظم بناناچاہا، ہم نے ظفراللہ جمالی کو منتخب کروایا۔ نجی ٹی وی میں خصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 نومبر 2017 21:00

نوازشریف کے بغیرشہبازشریف کی سیاست ایک ٹکے کی نہیں، چودھری پرویز الٰہی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 نومبر2017ء ) : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بغیرشہبازشریف کی سیاست ایک ٹکے کی نہیں، مشرف سے کہا شہبازشریف سب سے زیادہ ظالم ہے،نوازشریف گھربیٹھیں اور آرام کریں، لوگ پی ٹی آئی میں جانے سے ہچکچاتے ہیں،مشرف نے مجھے وزیراعظم بناناچاہا، ہم نے ظفراللہ جمالی کو منتخب کروایا۔

انہوں نے نجی ٹی وی میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ نوازشریف کے بغیرشہبازشریف کی سیاست ایک ٹکے کی نہیں،کیونکہ شہبازشریف نوازشریف کے بغیرسیاست نہیں کرسکتے۔تاہم نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان ہوابھی نہیں گزرتی۔ہم نے مشرف سے کہاکہ شہبازشریف سب سے زیادہ ظالم ہے۔حدیبیہ کیس میں نمبرایک ملزم شہبازشریف ہے۔

(جاری ہے)

پرویز الٰہی نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کوکرپشن اور منی لانڈرنگ پرنکالا۔

نوازشریف گھربیٹھیں اور آرام کریں۔ لگتاہے کہ اسحاق ڈاراب واپس نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ پرحملہ کرنان لیگ کااعزازہے ،یہ اداروں کااحترام نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں جانے سے لوگ اہچکچاتے ہیں۔کل پتاچل جائے گا کہ ہمارے ساتھ کتنے لوگ ہیں۔حکومت نے حلقہ بندیوں میں جان بوجھ کرتاخیرکی۔پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ مشرف نے مجھے کہاکہ میں وزیراعظم بن جاؤں ۔

لیکن ہم نے بلوچستان سے پہلی بارظفراللہ جمالی کووزیراعظم منتخب کروایا۔جمالی نے کہاکہ امریکا کادورہ نہیں کروں گا۔ظفراللہ جمالی نے بش سے کہاکہ مشرف کی بجائے مجھ سے بات کریں۔انہوں نے کہاکہ جمالی کواس عمر میں پتانہیں کیاہوگیاہے؟جمالی نے اپنانقصان خود کیاکسی نے نہیں کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات