ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے ذمے دار کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے: رہنما ن لیگ تہمینہ دولتانہ

muhammad ali محمد علی پیر 20 نومبر 2017 20:59

ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے ذمے دار کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے: رہنما ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2017ء) رہنما ن لیگ تہمینہ دولتانہ کا کہنا ہے کہ ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے ذمے دار کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما تہمینہ دولتانہ کی جانب سے ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے مسئلے کے حوالے سے ردعمل دیا گیا ہے۔ تہمینہ دولتانہ کا کہنا ہے کہ ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے ذمے دار کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر اسلام آباد میں جو دھرنا دیا جا رہا ہے اسے ختم کروانے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیئے۔ اس معاملے کے ذمہ دار کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے تاکہ معاملہ ختم ہو جائے۔ واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے کیے جانے والے مطالبے کے باوجود وفاقی وزیر زاہد حامد استعفیٰ نہیں دیں گے۔ زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ قابل قبول نہیں ہے۔ جبکہ دھرنا دینے والی مذہبی جماعتوں کا کہنا ہے کہ جب تک زاہد حامد استعفیٰ نہیں دیں گے تب تک وہ اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ اب اس تمام صورتحال میں ن لیگ کے سینئر رہنماوں نے بھی زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ سامنے رکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :