آئندہ انتخابات کے بعد سندھ میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہو گی، بابو سرفراز جتوئی ایڈوکیٹ

پیر 20 نومبر 2017 21:49

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بابو سرفراز جتوئی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں سندھ میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہو گی۔

(جاری ہے)

وہ لطیف آباد میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے جس سے جمال عارف سہروردی ، کلیم شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا تھا انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی اور نہ کسی نے ثابت کیا ہے لیکن پانامہ کو اقامہ میں تبدیل کرکے ایک ایسی سزا انہیں دی گئی ہے جس پر ہر شخص حیرت زدہ ہے انہوں کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں اسکا جواب اپنے ووٹ کی طاقت سے دے گی، انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں تحریک انصاف نے عوام کو مایوس کیا ہے اور سندھ میں پیپلز پارٹی نے عوام کو کچھ نہیں دیا آج امن وامان کی حالت خراب تر ہے لیکن کے پی کے سے تحریک انصاف اور سندھ سے پیپلز پارٹی کا آئندہ انتخابات میں صفایا ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی پی نے تین افراد کو ٹکٹ دینے کا آسرا دیا ہو اہے بہت جلد وہاں انتشار جنم لے گا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) سندھ میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے عوام سمجھتے ہیں کہ محمد نواز شریف ہی ملک کو ترقی و استحکام دے سکتے ہیں انہوں نے سی پیک کا منصوبہ دیا ہے لیکن انہیں نااہل کرنے کے بعد ملک کی معاشی حالت کمزور اور ملک کا وقار مجروح ہوا ہے انہوں نے کہاکہ ہم صبر و تحمل سے کام لے رہے ہیں آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے مسلم لیگ (ن) پاکستان کو قائد اعظم کی خواہش کے مطابق ایک فلاحی ریاست بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :