ای ڈی آر سنٹر اٹک عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں

پیر 20 نومبر 2017 21:49

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) ای ڈی آر سنٹر اٹک عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے مصالحتی مرکز اے ڈی آر سنٹر اٹک کے انچارج میاں مقصود احمد انجم سول جج کی کوششو ںسے فریقین کے درمیان صلح کروا دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور اس کی بیوی ثوبیہ سکند کے مابین خانگی تنازعہ چل رہا تھا جس پر دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف فیملی اپیلیں زیرِ سماعت تھیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک عاقل حسن چوہان نے دونوں اپیلوں کو مصالحتی مرکز بھیج دیا تھا بیوی کی جانب سے اپیل میں نان نفقہ، طلائی زیورات، 3لاکھ روپے نقد واپسی سامان جہیز اور مکان کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا سول جج میاں مقصود احمد انجم کی کوششوں سے فریقین کے مابین صلح کروا دی گئی اور ایک گھر ٹوٹنے سے بچ گیا فیملی ممبران نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے واضح رہے کہ یہ اپیلیں 2015میں دائر کی گئی تھیں تاہم مصالحتی مرکز کی کوششوں سے تنازعے کا خاتمہ ممکن ہوا ۔