اٹک، جشنِ عید المیلاد النبیؐ کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

پیر 20 نومبر 2017 21:49

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) سرکار کی آمد مرحبا ربیع الاول کے با برکت مہینے کا آغاز ہوتے ہی جشنِ عید المیلاد النبیؐ کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں چوک فوارہ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان ، پیر محمد نعیم دریا شریف، چیف آفیسر بلدیہ خلیل احمد نیئر اعوان،چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ شیخ جاوید اقبال، صدر انجمن تاجران راشد الرحمان خان ، حاجی محمد الماس نے پرچم کشائی کی اس موقع پر عاشقانِ رسولؐ کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر ملک کی سلامتی اور امن و امان کے حوالے سے خصوصی دعا کروائی گئی ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تقریب میں نعت شریف کی ایک محفل بھی سجائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :