اٹک، تین منشیات فروشوں گرفتار،1438 گرام چرس،ایک رائفل برآمد

پیر 20 نومبر 2017 21:49

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) اٹک کی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی 1438 گرام چرس برآمدکرکے تین ملزمان کو رائفل سمیت حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ بدنامِ زمانہ منشیات فروش محمد وحید اختر اپنے بھائی اور والد کے ہمراہ گاؤں کے شمالی غیر آباد جگہ پر بنائے گئے ڈیرے پر بغرضِ منشیات فروشی موجود ہے پولیس نے بروقت کارروائی کی تو تینوں ملزمان ایک رائفل لے کر بیٹھے تھے جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی، پولیس نے تینوں کو قابو کر کے ان کی تلاشی لی تو ان کے قبضہ سے 12لٹر مکمل اور 3لٹر بشکل ٹکرے چرس کے برآمد ہوئے جن کا وزن کیا گیا تو وہ کل 1438گرام نکلی ملزمان کے خلاف زیرِ دفعہ 9C CNSA مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :