ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، باپ جاں بحق، بیٹا زخمی ہوگیا

پیر 20 نومبر 2017 21:49

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) ویگن نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹوں کو ٹکر مار دی۔ باپ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اختر زمان ولد گل زمان نے پولیس کو بحالتِ مضروبی بیان دیا ہے کہ وہ اپنے والد کے ہمراہ ایک دعوت سے گھر واپس جا رہا تھا کہ اچانک دیدن کے قریب روڈ پر چڑھتے ہی ہائی ایس نمبری C-4286 نے جو سڑک کے غلط طرف آ رہی تھی ہمیں سامنے سے ٹکر ماری جس سے مجھے سامنے ماتھے پر شدید زخم آیا جبکہ میرے والد شدید مضروب ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ہائی ایس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف زیرِ دفعہ 279/322/337G ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :