کراچی،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا خیرپور ٹرک حادثے میں مسافر وین کی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 20 نومبر 2017 21:45

کراچی،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا خیرپور ٹرک حادثے میں مسافر وین کی جانی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خیرپور بائی پاس پر مسافر وین اور ٹرک حادثے میں جانی نقصان پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کا فوری علاج اور جان بحق ہونے والوں کے ورثاء سے ہر قسم کا تعاون اوران کی مدد کی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر خیرپور نے کہا کہ اس حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 19 افراد کا تعلق رانی پور سے ہے جب کہ ایک کا تعلق ضلع گھوٹکی سے ہے، اس حادثے میں معجزاتی طور بچنے والوں میں 7 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد مزدور اور پھل فروش تھے۔#

متعلقہ عنوان :