ایشیائی تیل منڈی میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز خام تیل کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا

پیر 20 نومبر 2017 21:45

سنگا پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) ایشیائی تیل منڈی میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز خام تیل کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے اوپیک کے آئندہ اجلاس کے نتائج کے انتظار میں خرید و فروخت کم کرنا ہے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت دسمبرکے لئے برنٹ نارتھ سی کی سپلائی کے سودے 16 سینٹ(0.3 فیصد)کمی کے ساتھ 62.56 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی امریکی کروڈ کی سپلائی 4 سینٹ (0.1 فیصد) کے اضافے کے ساتھ 56.59 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :