سندھ میں وڈیرے کے ہاتھوں قتل کر دیے جانے والی تانیا کے کیس میں بڑی پیش رفت، قاتل وڈیرے نے اب کچھ اور ہی انکشاف کر دیا

پیر 20 نومبر 2017 20:48

سندھ میں وڈیرے کے ہاتھوں قتل کر دیے جانے والی تانیا کے کیس میں بڑی پیش ..
جامشورو: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2017ء) سندھ میں وڈیرے کے ہاتھوں قتل کر دیے جانے والی تانیا کے کیس میں بڑی پیش رفت، قاتل وڈیرے نے اب کچھ اور ہی انکشاف کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جامشورو کے شہر کوٹری میں تابیہ قتل کیس کا مرکزی ملزم خان نوحانی کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ گرفتاری کے بعد خان نوحانی عرف خان محمد کا کہنا تھا کہ وہ تانیہ سے محبت کرتا تھا اور اسکا تانیہ کو قتل کرنے کا کوئی مقصد یا منصوبہ نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

خان نوحانی نے قتل کو محض اتفاق قرار دیدیا اور تفتیش میں مزید بتایا کہ تانیہ کے گھر والے سب جھوٹ بول رہے ہیں تانیہ کے گھر والوں کو پتا تھا کہ تانیہ مجھ سے محبت کرتی ہے اور وہ تابیہ کو 2011 سے جانتا سے۔ خان نوحانی نے مزید کہا کہ وہ بلکل بےقصور ہے اور اس سے گولی اتفاق میں چل گئی تھی جبکہ اسنے دوران تفتیش یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ تانیہ کے گھر میں ہی رہتا تھا اور اسکے گھر والوں کو خرچے بھی وہی برداشت کرتا تھا۔ ملزم نے مزید کیا کہا جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :