سوزوکی پاکستان نے دہائیوں سے مشہور گاڑی کیری کا جدید ماڈل میگا کیری متعارف کروانے کی تیاریاں کر لیں

muhammad ali محمد علی پیر 20 نومبر 2017 20:44

سوزوکی پاکستان نے دہائیوں سے مشہور گاڑی کیری کا جدید ماڈل میگا کیری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2017ء) سوزوکی پاکستان نے دہائیوں سے مشہور گاڑی کیری کا جدید ماڈل میگا کیری متعارف کروانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی پاکستان نے ملک میں دہائیوں راج کرنے والی مشہور گاڑی کیری کا جدید ماڈل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوزوکی نے کیری کا جدید ماڈل میگا کیری متعارف کروانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

سوزوکی میگا کیری رواں برس کے آخر میں متعارف کروائی جائے گی۔ نئی سوزوکی کیری کو جدید طرز پر تیار اور نئی تکنیک سے آراستہ کیا گیا ہے۔ کیری پک اپ طرز کی اس گاڑی کو خاص طور پر سامان کی باآسانی نقل و حمل کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس کے اگلے حصے میں دو مسافروں کے لیے نشستیں موجود ہیں۔ اس میں یورو II معیار کا 1493cc پیٹرول انجن استعمال کیا گیا ہے جو اس طرز کی گاڑی کے لیے بہترین انتخاب مانا جاتا ہے۔ نئی میگا کیری کی قیمت 15 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :