محکمہ معدنیات کے اہلکاروں کی تلاشی، سرکاری لفافوں میں پیک کرکے قیمتی پتھر سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ہم سرکاری لفافے سمجھ کر لے آتے ہیں ہمیں نہیں پتہ اس میں کیا کچھ ہے ، بس ڈرائیور کابیان،مقدمہ درج، قیمتی پتھر ضبط

پیر 20 نومبر 2017 21:44

چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) محکمہ معدنیات کے اہلکاروں کا سکردو سے آنے والی بس کی تلاشی سرکاری لفافوں میں پیک کرکے قیمتی پتھر سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی چلاس زیرو پوائنٹ کے مقام پر معدنیات کے اہلکاروں نزاکت حسین ، عبدالرحمن اور سیف اللہ نے سکردو سے آنے والی بس کو روکا بس میں متعدد سرکاری لفافوں کو کئی پلاسٹک کے بڑے شاپروں میں بند کیا تھا مشکوک شاپر دیکھ کر چیک کیا تو قیمتی پتھر تھے جس پر بس کو لا کر کے کے ایچ تھانہ پہنچایا۔

(جاری ہے)

ڈرائیور نے اس موقع پر پولیس کو بیان دیا کہ ہم سرکاری لفافے سمجھ کر لے آتے ہیں ہمیں نہیں پتہ اس میں کیا کچھ ہے جس کے بعد ایف آئی آر درج کر کے قیمتی پتھروں کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :