سکردو کوروکے مقام پر بلدیہ کی جانب سیبس اسٹینڈ اور مسافروں کے لئے انتظار گاہ کا باضابطہ افتتاح کیا گیا

پیر 20 نومبر 2017 21:44

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) سکردو کوروکے مقام پر بلدیہ کی جانب سیبس اسٹینڈ اور مسافروں کے لئے انتظار گاہ کا باضابطہ افتتاح کیا گیا افتتاح سیکر یٹر ی لوکل گورنمنٹ راجہ مرزا کریم نے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سکردو اسسٹنٹ کمشنر زین العابدین بھی موجود تھے اس موقع پر سکریٹری بلدیات رجہ مرزا کریم نے کہا کورو بس اسٹینڈ اور انتظار گاہ کے قیام سے بلتستان کے تینوں اضلاع خپلو، کھرمنگ اور شگر سے آنے والے مسافروں کی مشکلات میں کمی آے گی اور مسافروں کو سفری مشکلات کم ہوگی انتظار گاہ کے قیام سے عوام کو سخت موسمی حالات میں پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا انہوں نیکہا محکمہ بلدیات ہر سطح پر عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سکردو اسسٹنٹ کمشنر زین العابدین نے سکردو بس اسٹینڈ اور انتطار گاہ کے قیام میں خصوصی دلچسپی پر سیکرٹری بلدیات راجہ مرزا کریم کا شکریہ ادا کیا اور کہا بلدیہ سکردو شہر میں شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر سطح پر جامع اقدامات عمل میں لارہے ہیں افتتاحی تقریب میں چیف افسر بلدیہ ثناللہ، ایس ڈی او امتیاز اور انجنیر وقار بھی شریک تھے دوسری جانب بس اسٹینڈ اور انتظار گاہ کے قیام کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے ۔