سکردو، تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ادویات کی کوئی قلت نہیں، ڈائریکٹر محکمہ صحت

پیر 20 نومبر 2017 21:44

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان محمد اقبال نے کہا ہے کہ تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ادویات کی کوئی قلت نہیں ، ڈاکٹرز مختلف کمپنیوں کی ادویات لکھنے کے بجائے ہستپال میں موجود ادویات لکھا کریں اس حوالے سے بہت جلد تمام ایم ایس اور ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کیے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہستپال میں ایمرجنسی کیسیز کے لیے ادویات موجود ہیں ، اگر ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر یا پیرامیڈیکل سٹاف نے باہر کی پرچی لکھنے کی کوشش کی تو اُس کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی ،ڈائریکٹر ہیلتھ نے کہا کہ بہت جلد ڈی ایچ اوز اور ایم ایس صاحبان کی ایک رییو میٹنگ بلائی جائے گی جس میں صحت کے حوالے سے اہم اقدامات اُٹھائے جائیں گے ، ہستپا ل کے اندر ادویات کی قلت کے حوالے سے شکاتیں موصول ہو رہی ہیں ، اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی ملوث افراد کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے بعد تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کا دورہ کر کے صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا ، جس کے بعد اہم اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :