گلگت بلتستان کے عوام کو د و ماہ کے اندر تھری جی ، فور جی سروس فراہم کی جا ئے گی ، کمانڈنگ آفیسر ایس سی او

سی پیک منصوبے کے تحت فائر اپٹیک بچھانے کا کام 90فی صد تک مکمل ہو چکا ہے ، بہت جلد اس منصوبے پر کام مکمل کیا جائے گا ، کرنل انعام کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو

پیر 20 نومبر 2017 21:44

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) کمانڈینگ آفیسر ایس سی او لفٹنٹ کرنل راجہ انعام نے سکرد و میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو د و ماہ کے اندر تھری جی ، فور جی سروس فراہم کی جا ئے گی ، انہوں نے کہا مزید کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت فائر اپٹیک بچھانے کا کام 90فی صد تک مکمل ہو چکا ہے ، بہت جلد اس منصوبے پر کام مکمل کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ کھرمنگ طولتی میں ایس کام کے ٹاور نصب کر کے سروس فراہم کی گئی ہے جس سے ہمزی گونڈ تک ایس کام سروس مہیا ہو گئی ہے گلگت سکردو روڈ منصوبے کے دوران انٹرنیٹ کی فراہمی کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے متبادل فائیبر بچھائی جائے گی ، سکردو گلگت روڈ پر کام کرنے والے ایف ڈبیلو او کے اہل کاروں کو انٹرنیٹ اور موبائیل سروس فراہم کی جا رہی ہے ، جبکہ سٹرکوں کی تعمیر کے دوران بھی ایس سی او کے ملازمین فائبر اپیٹکل کو نقصان سے بچانے کے لیے موقع موجود ہونگے ، جبکہ سڑک کی تعمیر کے بعد نئی لائنیں بچھائی جائیں گی انہوں نے کہا کہ بلتستان کے دور افتادہ گاوں دیہاتوں میں ایس سی او کی سروس فراہم کی جا ئے گی ، تاکہ عوام جدید موبائیل سروس سے محروم نہ رہ سکیں ، انہوںنے مزید کہا کہ آئندہ دو ماہ کے اندر سکردو اور گانچھے شہر کے لیے تھری جی ، فور جی سروس مہیا کی جائے گی ،جبکہ دیگر علاقوں میں مرحلہ وار تھری جی فور جی سروس فراہم کی جائے گی ، پی ٹی اے کی جانب سے تاحال ایس سی او کو لائنس کی منظوری حاصل نہیں ہوئی ہے ، جوں ہی لائنس ملے گا ایس سی او بالا تفرق جدید موبائیل تھری جی فور جی سروس شروع کریگا ۔