حیدرآباد میں 4روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز ہو گیا،بچو ں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی پلائے جائیں گے

پیر 20 نومبر 2017 21:43

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء)حیدرآباد میں 4روزہ انسدادپولیو مہم کا پیر کو آغاز ہو گیا، اس دوران بچو ں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی پلائے جائیں گے، انسدادپولیو مہم کا آغاز ،انسدادپولیو مہم کی کامیابی کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کردارسب سے اہم ہے،پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ ملک اورمعاشرے کے لئے ضروری ہے ،ڈی سی حیدرآباد کا افتتاحی تقریب سے خطاب۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں 4روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز پیر کو ہو گیا،اس دوران 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے کیپسول بھی پلائے جارہے ہیں ،ضلعی انتظامیہ نے کی طرف سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، انسدادپولیو مہم کا باقاعدہ آغاز سندھ گورنمنٹ ہسپتال پریٹ آباد میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد سلیم راجپوت نے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے اوروٹامن اے کے کیپسول پلاکرکیا،مہم کی افتتاحی تقریب میں ڈبیلیوایچ او،یوسیف کے نمائند گان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے افسران اورلیڈی پولیو ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسدادپولیو مہم کی کامیابی کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کردار سب سے اہم ہے جو اس قومی فریضے کو ادا کرنے کے لئے گھر گھر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلاکر انہیں موذی مرض سے بچانے میں مصروف ہیں، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں اورپولیو ورکرز سے تعاون کریں تاکہ پولیو جیسے موذی مرض کو شکست دی جاسکے کیونکہ پولیو کے خاتمہ ملک اورمعاشرے کے لئے ضروری تاکہ ہمارے نئی نسل صحت مند معاشرے میں سانس لے سکیں اورانہیں زندگی بھر کی معذوری سے بچایاجاسکے۔