حیدر آباد،ربیع الا ول کی تیا ریو ں، جلو س و ریلیو ں کی گز ر گا ہو ں پر صفا ئی ستھر ائی کی ابتر صورتحا ل پر پاکستان سنی تحر یک کے ڈویژ نل آفس میں ہنگا می اجلاس طلب

پیر 20 نومبر 2017 21:43

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) ما ہ ربیع الا ول کی تیا ریو ں اور جلو س و ریلیو ں کی گز ر گا ہو ں پر صفا ئی ستھر ائی کی ابتر صورتحا ل پر پاکستان سنی تحر یک کے ڈویژ نل آفس پر ہنگا می اجلاس طلب کیا گیا جس میں تمام شعبہ جا ت کے ذمہ داروں نے شرکت کی، تحریک کے ضلعی کنو ینر محمد عمر ان سہر وردی نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج 2ربیع الاول ہو چکی ہے لیکن ضلعی انتظا میہ کی طرف سے کسی بھی قسم کے صفا ئی ستھر ائی کے انتظا ما ت ہو تے نظر نہیں آرہے جبکہ بلد یہ اور واسا میں تعینا ت سیا سی جما عتو ں سے وابستہ افراد جا ن بوجھ کر مقد س مہینے میں شہر د کو گند گی کے ڈھیر وں اور گند ے پا نی کے تا لا بوں میں تبد یل کر کے عاشقا ن رسولؐ کے دل دکھا ر ہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی تمام شاہر اہیں گند گی کے ڈ ھیر میں تبد یل ہو چکی ہیں جن مساجد میں ما ہ ربیع اول کے پر وگر امات کا سلسلہ جا ری ہے ان کے سامنے کچر ے کے ڈھیر اور سیو ریج کا پا نی تا لا ب کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ ڈ پٹی کمشنر اپنے دفتر سے نکلنے کو تیا ر نہیں اور صر ف زبانی با تیں اور دعوے کر تے نظر آتے ہیں، ڈی سی صفائی ستھرائی کے کا مو ں کو ہنگا می بنیا دوں پر کر ائیں عملی اقداما ت ہو تے نظر نہ آئے تو ضلعی کے خلاف بھر پو ر احتجاج کیا جائے گا ، اجلاس میں ارکان ضلعی کمیٹی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :