سندھ کی عوام کو زرداری اور اس کے ٹولے نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، حلیم عادل شیخ

عمران خان کی کرپشن کے خلاف مسلسل جدوجہد سے اب وزیر اعظم سمیت تمام کرپٹ حکمران بھی جیل جائیں گے

پیر 20 نومبر 2017 21:43

سندھ کی عوام کو زرداری اور اس کے ٹولے نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، حلیم ..
کھپرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) ضلع سانگھڑ کی تحصیل کھپرو میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا، کنونشن میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ۔ جئہ پرکاش اکرانی، امین اللہ خان، اکبر پلی، جہانشیر جونیجو، حیات درس، امان اللہ درس، غلام قادر درس۔

آغا احمد پٹھان۔علی نواز ہنگورجو و دیگر نے خطاب کیا اور کارکنوں کی ممبر سازی مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا زرداری نے سندھ کی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے سندھ کے وزراء اربوں روپے کرپشن کرنے کے بعد دبئی پہنچاتے ہیںانہوں نے کہاکہ سندھ کی عوام کی نظریں پی ٹی آئی میں ہیں پ پ نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

وقت آگیا ہے زرداری اور چالیس چوروں کو جیل یاد کر رہی ہے۔ سندھ میں ایجوکیشن۔صحت سمیت عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔سندھ کی عوام کو پینے تک کا پانی بھی میسر نہیں ہے، وہ بھی آلودہ گٹر وں والا دیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا سندھ میں بے روزگاروں کے نام پر نوکریاں فروخت کی جارہی ہیں۔ملک میں بکری چوری کرنے والے جیل جاتے ہیں اربوں لوٹنے والوں کو پروٹوکول دیا جاتا ہے۔

لیکن عمران خان کی جدوجہد سے اب کرپشن کرنے والے وزیر اعظم بھی جیل جائیں گے۔اب پاکستان کی عوام کی نظریں پی ٹی آئی کے طرف ہے عمران خان کی جدوجہت اور حکمت عملی سے پاکستان کی تقدیر بدلنے والی ہے، انہوں نے کہا کہ کاعوام کو اپنے حقوق کی جنگ کے لئے نکلا پڑے گا اور ساتھ دینا پڑے گا،کھپرو میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں کھپرو سے وابستہ مختلف برادریوں نے پ پ کو الوداع کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا جبکہ کھپرو کے معروف سماجی رہنما ایڈووکیٹ عبدالغفار لغاری نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کھپرو کے مختلف علائوں کا دورا کیا اور عوام میں آگاہی پیدا کی اور ممبر شپ مہم کے سلسلے میں فارم بھی پُر کئے۔