تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کی تیاریاں کررہی ہیںدینی جماعتیں بھی صف بندی میں مصروف ہیں، اسد اللہ بھٹو

اگلاسال دینی جماعتوں کاہے جماعت اسلامی تمام دینی جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پرمتحدکرناچاہتی ہے تاکہ دینی ووٹ بینک تقسیم نہ ہو، رابطہ مہم سے خطاب

پیر 20 نومبر 2017 21:43

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹوایڈوکیٹ نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کی تیاریاں کررہی ہیںدینی جماعتیں بھی صف بندی میں مصروف ہیں، اگلاسال دینی جماعتوں کاہے جماعت اسلامی تمام دینی جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پرمتحدکرناچاہتی ہے تاکہ دینی ووٹ بینک تقسیم نہ ہواور ملک کے نظریاتی تشخص کے ساتھ ساتھ جدیدفلاحی دورکاآغازہوسکے، رابطہ عوام مہم عوام کوبیدارکرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ جماعت اسلامی کادست وبازوبن سکیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں کیمپوں اور شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رابطہ عوام مہم کے کیمپ زو ن وسطی کے زیراہتمام ضلع کونسل کے سامنے اورزون لطیف آبادکاکیمپ یونٹ 7 چوک کے قریب لگایا گیا، نائب امیرجماعت اسلامی نے ان کیمپوں کادورہ کیااورکارکنوں اورشہریوں سے خطاب کیا،بعدازاں دکانداروں ،راہگیروں کوجماعت اسلامی کاپیٖغام دیااور انہیں جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

اسداللہ بھٹونے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کے خلاف کامیابی ہماری جدوجہدکانتیجہ ہے ان شاء اللہ بدعنوان عناصر جلدکیفروکردارتک پہنچیں گے ،ہمارے پاس ملک کوجدیداسلامی فلاحی ریاست میں بدلنے کاویژن ہے جب کبھی جماعت اسلامی کے لوگوں جہاں موقع ملاہے عوام نے اس جگہ خوشگوارتبدیلی محسوس کی ہے اگلاسال انتخابات کاسال ہے عوام نے باری باری سب کوآزمایاہے اب وہ ہماری جانب دیکھ رہے ہیں، جماعت اسلامی 2018ء سے قبل تمام دینی جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پر متحدکررہی ہے، انہوں نے امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق امانت ودیانت کااستعارہ بن چکے ہیں بدترین مخالف بھی ان کے کردارپر انگلی نہیں اٹھاسکتا،جماعت اسلامی سراج الحق صاحب کی قیادت میں قرآن وسنت کی بالادستی کے لیے اپنی صلاحیتیں صرف کررہی ہیں ان شاء اللہ جلدہی ملک میں اسلام کاسنہرانظام نافذہوگا، اس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجید،امیرزون وسطی محمدحنیف شیخ ،جنرل سیکریٹری لطیف آبادتوقیر عالم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :