وزیراعلیٰ سندھ کا خیرپور بائی پاس پر مسافر وین اور ٹرک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

پیر 20 نومبر 2017 21:41

وزیراعلیٰ سندھ کا خیرپور بائی پاس پر مسافر وین اور ٹرک حادثے میں جانی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے خیرپور بائی پاس پر مسافر وین اور ٹرک حادثے میں جانی نقصان پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کا فوری علاج اور جان بحق ہونے والوں کے ورثا سے ہر قسم کا تعاون اوران کی مدد کی جائے ۔

وزیراعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر خیرپور نے کہا کہ اس حادثے میں 20 افراد جان بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، جان بحق ہونے والوں میں 19 افراد کا تعلق رانی پور سے ہے جب کہ ایک کا تعلق ضلع گھوٹکی سے ہے، اس حادثے میں معجزاتی طور بچنے والوں میں 7 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جان بحق ہونے والے بیشتر افراد مزدور اور پھل فروش تھے۔

متعلقہ عنوان :