ضلع انتظامیہ کا پولیس نفری کے ہمرہ کابل ریور نوشہرہ میں ناجائز تجاوزات کیخلاف اپریشن

دیا روڈ کے کنارے قائم غیرقانونی کیبن، پختہ دکانیں بھاری مشینری سے مسمار کردیں گئیں

پیر 20 نومبر 2017 21:41

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے بمعہ پولیس نفری کابل ریور نوشہرہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف دوبارہ آغاز کردیا روڈ کے کنارے قائم غیرقانونی کیبن، پختہ دکانیں بھاری مشینری کے مسمار کردئیے گئے نوشہرہ کلاں سمیت تمام علاقوں میں فوری طورپر غیرقانونی تجاوزات ختم کئے جائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے ناجائز قابضین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر زیشان کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ جمشید خان ، ٹی ایم او علی رضاء، چیف آفیسر فیضان خان، نیاز علی، ایکٹنگ ڈی ایس پی نسیم خان، ایس ایچ او زرتات خان نے بمعہ پولیس نفری کابل ریور نوشہرہ کلاں میں مین روڈ پر قائم کیبن، پختہ دکانیں اور ہتھ ریڑیوں کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹانے کا اپریشن شروع کردیا نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے کشادہ کردیا گیا اورناجائز قابضین کے خلاف قانونی کاروائی سے بھی گریز نہیں کیاجائے گا کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق عوام کی سہولت کے لئے شاہراہوں سے رکاؤٹیں ہٹانے کیلئے گرینڈ اپریشن جاری رہے گا تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی رکاؤٹ نہ پڑے اور عوام کو آمدورفت میں آسانی ہو ضلع نوشہرہ کے تمام شاہراہوں پر قائم ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کو باقاعدہ قانونی نوٹس جاری کئے گئے ہیں اگر کسی کو نوٹس نہ ملا تو وہ اخباری اطلاع کو نوٹس سمجھیں کیونکہ اس کے کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :